شارع فیصل پر کراچی کو جینے دو مارچ، ہمیں قبضے کا یہ نظام ختم کرنا ہوگا
14 فروری کو تاریخی دھرنا دیں گے، اس بار سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے تو اختیار لے کر اٹھیں گے، امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام شارع فیصل پر کراچی کو جینے دو مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ لوگ کراچی کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ گل پلازا پر کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کراچی میں رہتے ہیں لیکن وہ بھی گل پلازا نہیں آئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی زخموں پر مرہم رکھنےکراچی نہیں آئے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کو حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، ہم بااختیار شہری حکومت چاہتے ہیں۔