تازہ ترین

پشاور میں پشتون ثقافتی میلہ

پشاور میں منعقد ہونے والے پشتون ثقافتی میلے میں روایتی رنگ نمایاں رہے۔ میلے میں اتنڑ رقص، پشتو موسیقی اور علاقائی دستکاری کی نمائش کی گئی۔ شرکاء نے روایتی لباس پہن کر اپنی ثقافت سے وابستگی کا اظہار کیا۔ مختلف اسٹالز پر چپلی کباب، قہوہ اور دیگر علاقائی کھانے پیش کیے گئے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ثقافتی تقریبات نوجوان نسل کو اپنی جڑوں سے جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ میلے میں فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسے بھرپور سراہا۔