تازہ ترین

ڈالر ریٹ پر کیپ ختم ہوتے ہی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی مزید مہنگی

ڈالر کے ریٹ پر کیپ ختم ہونے کے بعد آج پہلے دن اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی سوا 2 روپے مہنگی ہوکر 243 روپے کی ہوگئی۔
گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 240 روپے 75 پیسے تھی۔
آج  انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر 49  پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے  89  پیسے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز ڈالر کے بھاؤ پر لگے کیپ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔