چیٹ جی پی ٹی کی 7 بہترین ٹِرکس جو آپ ابھی آزما سکتے ہیں
چیٹ جی پی ٹی دنیا کا مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ ہے۔اسے دنیا بھر کے لوگ متعدد کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسے تحریر لکھنے میں مدد لیتے ہیں یا کسی چیز کے بارے میں تفصیلات حاصل کرتے ہیں۔مگر اس اے آئی چیٹ ٹول میں بہت کچھ چھپا ہے جس کا اندازہ بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔
اس میں کی جانے والی حالیہ اپ ڈیٹس جیسے ویژن، وائس، کینوس اور فائل اپ لوڈز وغیرہ کی بدولت یہ بہت طاقتور اے آئی ٹول بن چکا ہے۔اس اے آئی ٹول کو آپ حقیقی دنیا کے متعدد کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔تو چیٹ جی پی ٹی کی ایسی ٹِرکس کے بارے میں جانیں جن کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔ورڈ فائل کو سیکنڈوں میں پی ڈی ایف میں تبدیل کریں.
ایک ورڈ فائل کو پی ڈی ایف یا پی ڈی ایف فائل کو ورڈ میں تبدیل کرنا ہر فرد کے لیے آسان نہیں ہوتا۔درحقیقت اگر آپ کو اس کا طریقہ معلوم ہے تو بھی چیٹ جی پی ٹی سے اسے بہت زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کرایا جاسکتا ہے۔بس ورڈ فائل کو ڈریگ کرکے چیٹ جی پی ٹی میں لائیں اور پھر اسے ہدایت دیں کہ اسے پی ڈی ایف میں تبدیل کردے۔آپ متعدد ڈاکومنٹس کو ایک فائل بنانے کے لیے بھی چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے سکتے ہیں، فائل کے اہم حصوں کو دیکھ سکتے ہیں یا لے آؤٹ تبدیل کرسکتے ہیں۔
تصاویر کو ایڈٹ یا بہتر بنائیں:
چیٹ جی پی ٹی کو تصاویر کراپ، برئٹ، ری سائز یا بیک گراؤنڈ غائب کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے کسی نئی چیٹ کو شروع کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
جیسے پہلے اس سے ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرایا اور پھر اسی چیٹ میں اسے ہدایت کریں کہ تصویر میں سے کسی چیز کو ہٹا دے۔
چیٹ جی پی ٹی کسی سیلفی کو کارٹون میں بھی تبدیل کرسکتا ہے، بلکہ اسے انسٹا گرام اسٹوریز کے لیے بھی تیار کرسکتا ہے، بس تصویر کی فائل کو اپ لوڈ کرکے اسے ہدایت دیں اور وہ کسی فوٹوشاپ سافٹ وئیر کی طرح کام کرے گا.