تازہ ترین

کیسپرسکی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی کے حوالے سے مفت آن لائن کورس کا آغاز کردیا گیا

کیسپرسکی کی جانب سے ایک نیا مفت آن لائن کور س شروع کیا گیا ہے جو بنیادی ڈیجیٹل تھفظ کے بارے میں ہے — یہ ان تمام افراد کے لیے نہایت اہم ہے جو روزانہ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل آلات استعمال کرتے ہیں مگر سائبر خطرات کے بارے میں محدود آگاہی رکھتے ہیں۔ یہ اوپن کورس ڈیجیٹل لٹریسی پر مبنی ہے اور ہر عمر اور پیشے کے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل سکیورٹی کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کورس میں، کیسپرسکی کے ماہرین سادہ اور آسان زبان میں سمجھاتے ہیں کہ آن لائن زندگی کو محفوظ کیسے رکھا جائے اور خود کو اور اپنے پیاروں کو سائبر خطرات سے کیسے بچایا جائے۔
آج کے دور میں لوگ روزانہ تقریباً سات گھنٹے انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔ ویب براؤزنگ اور ڈیجیٹل آلات کے استعمال کے دوران بڑی مقدار میں ذاتی معلومات آن لائن چھوڑ دیتے ہیں اور اکثر اسکیمرز کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ صرف سال 2024 میں کیسپرسکی نے 4.9 ارب سائبر حملوں کا پتا لگایا۔
کورس کے ویڈیو لیکچرز میں کیسپرسکی کے ماہرین بتاتے ہیں کہ ذاتی ڈیٹا کو ہیکرز سے کیسے محفوظ رکھا جائے، ای میل، سوشل نیٹ ورکس اور دیگر ایپس کو محفوظ طریقے سے کیسے استعمال کیا جائے، اور آن لائن خریداری کے دوران کن احتیاطوں کا خیال رکھا جائے۔ شرکاء یہ بھی سیکھیں گے کہ فون فراڈ، فِشنگ اور دیگر سائبر خطرات کو کیسے پہچانا جائے۔ بچوں کو درپیش آن لائن خطرات پر بھی ایک الگ سبق شامل ہے۔